جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
• اُمت کے لیے ایسے جامع رجالِ علم و عمل تیار کرنا جو بیک وقت علم و عمل کے پیکر، زہد و تقویٰ سے آراستہ، داعیٔ اسلام، اور قوم کے مقتداء و راہنما ہوں؛ جو ہر روحانی مرض کا علاج جانتے ہوں۔
• مسلمان بچوں کو دینی تعلیم، اسلامی ثقافت، اور تہذیب سے آشنا کر کے اُمت مسلمہ کے کندھوں سے فرضِ کفایہ کا بوجھ اتارنا، اور گھر گھر دینی تعلیم کے دروازے کھولنا۔
• دینی علوم: قرآن، حدیث، اور فقہ کی اشاعت کے ساتھ مسلک اہلِ سنّت والجماعت سے وابستگی کی تعلیم دارالعلوم دیوبند کے طرز پر دینا، اور گمراہ فرقوں سے اُمت مسلمہ کو باخبر رکھنا؛ حتی الوسع ان کی بیخ کنی کرنا اور ان کی حقیقت مسلمانوں پر واضح کرنا۔
• مسلمان عوام کی اصلاح، صحیح راہنمائی، اور انہیں باطل فرقوں و گمراہ نظریات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا، اور ہر وقت ان کی دینی ضروریات آسانی سے مہیا کرنا۔
• علومِ نبوت یعنی قرآن و سنت کی اشاعت تمام ممکنہ اور دستیاب ذرائع سے کرنا، اور ساتھ ساتھ ضروری دینی مسائل پر تحقیق کر کے اُن کی اشاعت بھی کرنا