جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
پینٹ والی دیوار پر تمیم کرنا
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
جس دیوار پر پینٹ کیا جاتا ہے، کیا اس دیوار پر تیمم کر سکتے ہیں؟۔
واضح رہے جس دیوار کو پینٹ سے رنگ دیا گیا ہے، اس دیوار پر تیمم کرنا درست نہیں ہے، اس لئے کہ پینٹ رنگ ہے، مٹی کی جنس سے نہیں؛ البتہ جس دیوار کو چونے یا سموسم سے رنگ دیا گیا ہے، اس پرتیمم درست ہے؛ اس لئے کہ چونا اور سموسم بھی مٹی کی جنس سے ہوتا ہے۔
لمافی "البحر الرائق":
وكذا بالخزف الخالص إلا إذا كان مخلوطا بما ليس من جنس الأرض أو كان عليه صبغ ليس من جنس الأرض(باب التيمم،1/258)