جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
غیر مسلم کے ہاتھوں سے پکایا ہوا گوشت کھانا
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ ایک جانور کو اہل ایمان نے ذبح کیا ، مگر اس کو بنانے والا اور پکانے والا غیر مسلم ہے، اس کو کھانا شرعا جائز ہے یا نہیں؟۔
واضح رہے اگر مسلمان نے ذبح کیا ہے، اور غیر مسلم نے بنایا اور پکایا ہے، تو اس کا کھانا مسلمان کے لئے بلا کراہت جائز اور درست ہے؛ جبکہ اس غیر مسلم کا ہاتھ نجاست سے ملوث نہ ہو۔
لما فی "الفتاوى التاتارخانية":
المسلم إذا ذبح فأمر المجوسي السكين بعد الذبح لم يحرم (17/391 ط زکریا)