جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
ڈرائیور کے لئے قصر کا حکم
کیا فرماتے ھے مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں!
کہ میں ایک ڈرائیور ہوں چمن سے کوئٹہ آنا جانا رہتا ہے دن میں ایک دو مرتبہ جاتا ھو ،میرے لئےنماز پڑھنے کا کیا حکم ہے پوری پڑھنی ہے یا قصر کرنی ہے؟۔
صورت مسؤلہ میں ڈرائیور اگر چمن کا رہائشی ہے تو چمن سے کوئٹہ جانے کی نیت سے اس کا چمن کے حدود سے نکل تےہی سفر شروع ہوجائے گا لہذا جب تک واپس چمن کے حدود میں داخل نہ ہوا ہو تب تک نماز قصر ہی پڑھے گا،یعنی چار رکعت والی نمازوں کو دو رکعت پڑھے گا۔
۲لمافی”الھدایہ“:
ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر.(:كتاب الصلوة،باب صلوة المسافر173/1
وفی ”تنویرالابصار“:
من خرج من عمارة موضع إقامته قاصدامسيرة ثلاثة أيام ولياليها بالسير الوسط مع الاستراحات المعتادة،صلى الفرض الرباعي ركعتين.(كتاب الصلوة،باب الصلاة المسافر 599.603/2