جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
ُداڑھی اورسرمیں تیل لگانےکاسنت طریقه
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
سر اور داڑھی پےتیل لگانے کا سنت طریقہ کیا ھے؟۔
رسول اللہ ﷺ سر اور داڑھی مبارک کے بالوں میں تیل استعمال فرماتے تھے، اور روایت میں ہے کہ آپ ﷺ تیل لگانے کے بعد سر پر ایک کپڑا رکھتے تھے، وہ کپڑا تیل سے اتنا تر ہوجاتا گویا تیل والے کا کپڑا معلوم ہوتا تھا۔زیتون کا تیل کھانے اور لگانے کی ترغیب روایات میں موجود ہے، البتہ تیل لگانے کی کوئی خاص کیفیت کسی صحیح احادیثِ مبارکہ میں نہیں مل سکی۔
لمافی"المشکاةالمصابیح":
وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من كان له شعر فليكرمه.
(كتاب اللباس، باب الترجل، الفصل الثاني، 2/1265، ط:مكتبہ الإسلامي)