جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
السلام علیکم کی جگہ Aoa, ماشاء اللہ کی جگہ Ma, ان شاء اللہ کی جگہ Ia، استعمال کرنے کا حکم
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ آج کل لوگوں کو مختصر الفاظ استعمال کرنے کی عادت ہے جیسے السلام علیکم کی جگہ AoA لکھ دینا، ماشاء اللہ کی جگہ MA اور ان شاءاللہ کی جگہ IA لکھ دینا;کیا اس طرح مختصر لفظ لکھنے سے ثواب ملے گا یا نہیں؟۔
السلام علیکم ،ماشاء اللہ ،ان شاء اللہ کے الفاظ احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہیں ،اور یہ اپنے مواقع میں استعمال ہوتے ہیں،As,Aoa,Ia جیسے الفاظ مذکورہ جملوں کی علامت تو بن سکتے ہیں ،تاہم ان جملوں کے قائم مقام یا بعینہ وہ جملے نہیں بن سکتے ،اس طرح لکھنے یا کہنے سے سلام کی سنت اور فضیلت حاصل نہیں ہوگی،اور سلام کا جو مقصود ہے کہ دوسرے مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اس کو سلامتی کی دعا دینا اور اس سے خیر کا ارادہ رکھنا یہ مقصد اِن رومن الفاظ سے اداء نہیں ہوگا۔
لمافی "عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری":
وإفشاء السلام، لأن المقصود من السلام ما يجري بين المسلمين عند الملاقاة مما يدل على الدعاء لأخيه المسلم، وإرادة الخير له( 21/203 ط: دار الفكر)