جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
خوشی یا نمی کے موقعہ پر ایصال ثواب یا دعا کرنے کا حکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ مرحومین کو ایصال ثواب کے لئے یا کسی خوشی ونمی کے موقعہ پر بغرض دعا، قرآن خوانی شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟۔
واضح رہے کہ بلا پابندی رسم رواج اگر کوئی مخصوص تاریخ و دن کی تعیین کے بغیر اور دعوتی اہتمام و التزام کے بغیر خیر خواہ اور عزیز و اقارب ایصال ثواب کی
غرض سے بلا اعلان جمع ہو کر قرآن خوانی کریں، تو جائز ہے ممنوع نہیں۔
لمافی"الشامیة:"
صرح علماء نا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب
عمله لغيره صلاة، أو صوما، أو صدقة، أو غيرها كذا في الهداية. (شامي كتاب الصلوة، باب صلوة الجنازة، مطلب في القراءة للميت وإهداء ثوابها له،
٢٤٣/٢ ،)
وفی"سنن ابن ماجھ:"
ولقوله عليه الصلوة والسلام من عزى مصابا فله مثل أجره.
(سنن ابن ماجه، كتاب الجنائز، باب ماجاء في ثواب من عزى مصابا، النسخة الهندية ١ / ١١٥،
رقم: ١٦٠٢)