جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
چار لکڑیوں پر قل پڑھ کر قبر کے چاروں کونوں پر گاڑنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ میت کو دفنانے کے بعد چار آدمی چار لکڑیاں لے کر ہر ایک آدمی ہر ایک لکڑی پر ایک ایک قل پڑھ کر لکڑیوں کو قبر کے ایک ایک کونے پر گاڑ دیتے ہیں کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟۔
واضح رہے کہ میت کو دفنانے کے بعد چار آدمیوں کا چار لکڑیوں کو لے کر ہر ایک کا ایک، ایک کونے میں کھڑے ہو کر قل پڑھ کر ان کو گاڑ نا قرآن وحدیث اور فقہ سے ثابت نہیں ہے، اس لئے ایسا کرنا درست نہیں۔
لمافی"البحر الرائق:"
لأن ذكر الله إذا قصد به التخصيص بوقت دون وقت أو بشيء دون شيء لم يكن مشروعاً حيث لم يردبه الشرع لأنه خلاف المشروع البحر الرائق ، كتاب الصلوة ، باب العيدين، زكريا ٢٧٩/٢ ،159/2
وفی"الشامیھ:"
تخصيص الذكر بوقت لم يرد به الشرع غير مشروع
(باب رسومات جنائز جلد 3/234)