جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
داڑھی رکھنا واجب ہے یا سنت
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ داڑھی رکھنا سنت ہے یاواجب؟۔
واضح رہے کہ داڑھی تمام انبیائے کرام علیہم الصلوات و التسلیمات کی سنت، مسلمانوں کا شعار اور مرد کی فطری اور طبعی چیزوں میں سے ہے، ا سی لئے رسول اللہ ﷺ نے اس شعار کو اپنانے کے لئے اپنی امت کو ہدایات دی ہیں اور اس کے رکھنے کا حکم دیا ہے، اس لئےجمہور علمائے امت کے نزدیک داڑھی رکھنا واجب اور اس کو کترواکریا منڈوا کر ایک مشت سےکم کرناحرام ہے اور کبیرہ گناہ ہے۔ اور اس کا مرتکب فاسق اور گناہ گار ہے۔
لمافی"صحيح المسلم:"
"عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " عشر من الفطرة: قص الشارب، وإعفاء اللحية، والسواك، واستنشاق الماء، وقص الأظفار، وغسل البراجم، ونتف الإبط، وحلق العانة، وانتقاص الماء " قال زكريا: قال مصعب: ونسيت العاشرة إلا أن تكون المضمضة".
(صحيح مسلم ۔1/ 223)
وفی"مسند البزار:"
"عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: خالفوا على المجوس جزوا الشوارب وأوفوا اللحى".
(مسند البزار = البحر الزخار ۔13/ 90)