جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
کیا کھانے کے بعد میٹھا کھاناسنت ہے؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ کیا کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟۔
واضح رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھا پسند تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانے کے بعد میٹھا کھانےکا معمول کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے، ہاں ایک موقع پر کھانے کے بعد کھجور کھانا ثابت ہے، لیکن ایک آدھ مرتبہ کھانے کے بعد میٹھی چیز تناول فرمانے کی بنا پر کھانے کے بعد میٹھے کو سنت نہیں کہا جاسکتا ہے۔
لمافی" المشکوۃالمصابیح:"
عن عائشة رضي الله عنها قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب الحلواء والعسل۔(4282)