جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
چھوٹے حوض میں پاک آدمی کا داخل ہونا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ ایک حوض (2)گزچوڑااور (12)گز اگر لمبا ہے،اس میں زید نے غسل کرلیا،ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے،تو یہ حوض ناپاک ہوایا نہیں جبکہ آدمی پاک ہو؟۔
واضح رہے،کہ اگر زید با وضوء تھا اور اس نے صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے غسل کیا اور تازہ وضوء کی نیت نہ تھی تو یہ پانی پاک ہے بلکہ مستعمل بھی نہیں ہوا ہے، لہٰذا اس سے وضوءکرنا درست ہے۔ البتہ اگر پہلے باوضوءنہ تھا یا وضوء ہونے کے باوجود تازہ وضوء کی نیت کی ہو تو یہ پانی مستعمل ہو گیاہے،جوپاک ہے،مگر اس سے وضوء اور غسل صحیح نہیں ہے اور پینا مکروہ تنزیہی ہے۔
لمافی"الردالمحتار":
قال فی التنویر واستعمل لقربة اورفع حدث وفي الشرح ولو مع قربة كوضوء محدث ولو للتبرد فلو توضأ متوضئ لتبرد او تعليم او لطين بيدہ لم يصیر مستعملاً اتفاقا وقال في شرح قول ا لما تن او اسقاط فرض هو الاصل في الاستعمال كما نبه عليه الكمال بان يغسل بعض اعضائه او يدخل يدها اور جله في جب الغير اعتراف و نحوه فانه يصير مستعملة لسقوط الفرض اتفاقاً وفى الحاشية ( قوله بان يغسل ) اى المحدث او الجنب بعض اعضائه التي يجب غسلها احتراز عن غسل المحدث نحو الفخذ (1/184)