جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
نماز میں دوسرے سلام کی مقدار
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
نماز میں دوسرا سلام پہلے سلام سے کچھ مختصر ہو یاد دونوں برابر ہوں؟۔
واضح رہے دونوں سلام برابر ہونا چاہئے؛البتہ پہلے سلام کے مقابلہ میں دوسرے سلام کو کچھ ہلکی اور پست آواز سے ادا کرنا افضل ہے۔
لمافی "الفتاوى التاتارخانية":
والسنة في السلام أن يكون التسليمة الثانية أخفض من الأولى.(کتاب الصلاة، الفصل الثالث في كيفية الصلاة، 1/552)