جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
عقیقہ کے گوشت کے استعمال کا طریقہ
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
عقیقہ کے جانور کے گوشت کا استعمال کس طرح کیا جاسکتا ہے؟۔
واضح رہے عقیقہ کے گوشت کا حکم بھی قربانی کے گوشت کی طرح ہے،یعنی عقیقہ کا گوشت سارا خود بھی کھاسکتے ہیں اور گھر والوں کو بھی کھلا سکتے ہیں اور دوسروں کو ہدیة بھی دے سکتے ہیں، البتہ مستحب یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کی طرح اس کے بھی تین حصے کیے جائیں، ایک حصہ اپنے لیے رکھا جائے اور ایک حصہ عزیز و اقارب میں تقسیم کیا جائے اور ایک حصہ فقراء میں تقسیم کرنا مستحب ہے،اور اس گوشت سے دعوت کرنا بھی جائز ہے اور ایسی دعوت میں شریک ہونا بھی جائز ہے۔
لمافی "اعلاء السنن":
یصنع بالعقیقة مایصنع بالأضحیة ... وفي قوله: "یأکل أهل العقیقة ویهدونها" دلیل علی بطلان ما اشتهر علی الألسن: أن أصول المولود لایأکلون منها؛ فإن أهل العقیقة هم الأبوان أولًا ثم سائر أهل البیت.....(إلخ•)
(باب أفضلية ذبح الشاة في العقيقة، قبیل باب ما یقول الذابح عند الذبح، 17/127 ط: إدارة القرآن)