جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
دودھ پیتے ہوئے بچے کی قے کا حکم
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارےمیں!
کہ کیا چھوٹے (دودھ پیتے ) بچے کی قے(جو کہ سفید ہو) جب کپڑوں پر لگ جائے تو کیا اس جگہ کو دھونا ضروری ہوگا یا نہیں؟ـ
واضح رہے کہ شیرخوار بچہ دودھ پیتے ہوئے یا دودھ پینے کے بعد قے کردے،اگر قےمنہ بھر کر ہو تو اس کا حکم بڑے آدمی کی قے کی مانند ہوگا،جسم یا کپڑے پر لگ جائے اور مقدار میں ایک درہم سے زائد ہو تو اس کا پاک کرنا ضروری ہے، پاک کیے بغیر ان کپڑوں میں نماز نہ ہوگی۔ اور اگر قے منہ بھر کر نہ ہوخواہ بالغ کی ہو یا نابالغ کی تو وہ ناپاک نہیں ہے؛ اور اگر بچہ دودھ پینے کے دوران (حلق سے نیچے دودھ اتارے بغیر) منہ سے ہی دودھ نکال دے تو وہ قے کے حکم میں نہیں ہے۔
لمافی "الدر المختار شرح تنوير الأبصار":
و هو نجس مغلظ ولو من صبي ساعة ارتضاعه، هو الصحيح؛ لمخالطة النجاسة.....(إلخ•)
( كتاب الطهارة،مطلب نواقض الوضوء،1/138،ط:ايچ ايم،سعيد)