جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
بدن پر مچھر مارنے والی دوائی لگا کر نماز پڑھنا
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ نمازپڑھنے کے دوران لکھی اور خاص طور پر ان دنوں میں مچھر بہت کا تٹے میں نمازی کو ، تو اس سلسلہ میں ایک دو نمازیوں نے سوال کیا ہے کہ مچھروں سے بچنے کیلئے اوڈ و ماس جو دوائی ہوتی ہے، یا اس کے علاوہ اور کوئی دوالگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اس سے نماز میں کوئی کمی
اور وضو خراب تو نہ ہوگا ؟-
واضح رہے اگر اوڈ وماس وغیرہ کی بد بو بالکل نمایاں ہے جس سے دوسروں کو بھی تکلیف ہوسکتی ہے، تو نماز میں کراہت آسکتی ہے، اور اگر بالکل نمایاں نہیں ہے،مشکل سے محسوس ہوتی ہے، تو کراہت نہیں ،اسکا فیصلہ آپ خود کیجئے گا۔
لمافی "بذل المجهود":
والذي استعمل دواءً كريهة الرائحة يؤذى الناس بريحه لا يجوزلهم الخروج إلى المسجد والشهود إلى الجماعة(كتاب الأطعمة،باب فى الثوم
11/551)