جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
عورت اگر شوہر کے جنازہ کے ساتھ نکل جائے،تو کیاعدت ساقط ہو جاتی ہے؟
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
بعض علاقوں کی خواتین میں یہ مشہور ہے کہ اگر کوئی عورت شوہر کے جنازہ کے ساتھ ساتھ باہر نکل جائے تو اُس کے اوپر سے عدت گزارنے کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے،کیا یہ صحیح ہے؟-
واضح رہےعورتوں کی یہ بات قطعاً غلط اور جہالت پر مبنی ہے،عورت پر عدت وفات بہر حال لازم ہے، عدت وقت گزارنے کا نام ہے، گھر سے نکلنے یا نہ نکلنےسے عدت گذرنے پر کوئی فرق نہیں پڑتا؛ البتہ دورانِ عدت گھر سے بلاعذرنکلناجائز ہے۔
لمافی "القرآن مجید":
﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ﴾ (البقرة، جزء آيت : 234)
وفی "البحر الرائق":
ولا يخرجان منه إلا لضرورة( 4/154)