جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
ایمان واسلام کو گالی دینا کفر ہے
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
ہمارے دیہی علاقوں میں یہ وباء عام ہے کہ غصہ کی حالت میں دوسرے مسلمان بھائی کو
مذہب و ایمان نیز پیر و مرشد کی غلیظ گالی دی جاتی ہے، ویسے گپ شپ میں بھی یہ گالی دی جاتی ہے، بلکہ یہ
گالی تکیہ کلام کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ مذہب و ایمان کو گالی دینا کیسا ہے اور ایسے شخص کا کیا حکم ہے؟۔
ایمان و اسلام کو گالی دینا کفر ہے، ایسی کفریات سے احتراز واجب ہے، ایسے شخص پر توبہ فرض ہے، توبہ اور تجدید ایمان کے بعد تجدید نکاح بھی کرے۔
لمافی "الهندية":
رجل قال للآخر مسلمانم فقال له: لعنت برتوو بر مسلماني تويكفر، كذا في الخلاصة. ( 2/357)