جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
پٹی پر پانی بہا دینے کی صورت میں مسح کا حکم
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
وضوء میں جن اعضاء کا دھونا فرض ہے مثلا باز و یا پیر، اگر ان پر کوئی زخم ہو اور زخم پر تو پلاستر یاکوئی پٹی باندھی ہوئی ہو، تو وضوء کرتے ہوئے اس پٹی پر پانی بہانے کے بعد مسح بھی ضروری ہے یا نہیں؟-
واضح رہے جس عضو پر پٹی باندھی ہوئی ہو اس کو دھونے یا پانی بہانے کے بعد مسح ضروری نہیں ہے۔
لمافی "ردالمحتار":
قال العلامة الحصكفي رحمة الله تعالى: ولو أدخل رأسه الإناء أو خفه أوجبيرته وهو محدث أجزأه.
وقال ابن عابدين رحمة الله تعالى: (قوله أجزأه) أي إن أصاب الماء قدرالفرض ( 1/68)