جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
کیا بعض حشفہ کے داخل ہونے سے غسل واجب ہوتاہے یا نہیں؟
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
زوجہ کے ساتھ ملاعبت کے وقت بعض حشفہ کے غائب ہونے سے صرف وضو ٹوتا ہے یا غسل بھی واجب ہو جاتا ہے رہنمائی فرمائیں؟-
واضح رہے بعض حشفہ کا غائب ہونا ناقض وضوء ہے،صرف وضوء ٹوٹتاہے غسل واجب نہیں ہوتا ہے غسل واجب ہونے کےلئے پورے حشفہ کا غائب ہونا ضروری ہے۔
لمافی "ردالمحتار":
قال العلامة التمرتاشي رحمة الله تعالى في بيان موجبات الغسل: وفرض عند منی منفصل عن مقره بشهوة، وإيلاج حشفة أدمى أو قدرها من مقطوعها في أحد سبيلى أدمي يجامع مثله، عليهما لو مكلفين، وإن لم ينزل. (107/1)