جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
حالت حیض میں جماع
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ ایک شخص اپنے علاقہ سے باہر ملازمت کرتا ہے، اور جب بھی گھر جاتا ہے، بیوی اسے حیض میں ملتی ہے، اب اس شخص کو اتنی طاقت نہیں ہے، کہ وہ اپنے آپ کو جماع سے روک سکے تو کیا اس صورت میں وہ حیض میں جماع کرسکتا ہے؟۔
واضح رہے حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرنا کسی حال میں جائز نہیں، اگر چہ شوہر پریشان ہوجاتا ہو اسلئے کہ اس کی حرمت نص قطعی سے ثابت ہے؛ لہذا شوہر حالت طہارت میں اگر چاہئے تو بیوی کے ساتھ جماع کرسکتاہے۔
لمافی "القران میجد":
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ (سوره بقره223)