جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
مدرسہ یا مسجد میں منت کا تیل یا روپی دینا
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ شخص نے یہ منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا، تو میں مسجد میں یا مدرسہ میں منت کا تیل یار و پیہ دوں گا ، جائز ہے یا نہیں؟۔
جب مسجد کے لئے تیل یا روپیہ دینے کی منت مان لی ہے، تو اس کا مسجد میں دینا درست ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
لمافی "الشامية":
إن قال إني نذرت لك أن أطعم الفقراء...... أو اشترى حصرا
لمساجدهم أو زيتا لوقودها أو دراهم ...... فيجوز بهذا الاعتبار. ( الصوم باب ما يفسد الصوم الخ، مطلب في النذر الذي يقع للأموات 439 /2 ط کراچی)