جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
بکرے کی قیمت صدقہ کرنے سے نذر کی ادائیگی
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ بکرا بکری ضروری ہونے کی صورت میں بجائے جانور دینے کے اگر اس کی قیمت غرباء اور فقراءمیں دے دی جائے، تو نذر کی ادائیگی ہوگی یا نہیں؟۔
واضح رہے بکرے کی قیمت صدقہ کرنے سے بھی نذر ادا ہو جائےگی۔
لمافی "فتاوی قاضي خان على هامش الفتاوى الهندية":
رجل قال: إن نجوت من هذا الغم، فلله علي أن أتصدق بهذه الدراهم خبزاً، ثم أراد أن يتصدق بالقيمة لا بالخبز، جاز (كتاب الزكاة فصل في النذر 269 /3 ط زكريا)
وفی "رد المحتار":
كما قال العلامة الشامي وكذا النظير منه أنه لا يتعين فيه المكان والدرهم والفقير. ( 741 /3 ط کراچی )