جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
بچی کی پیدائش کے ایک دن بعد مرنے والے شوہر کی بیوی عدت کیسے گزارے گی
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ ہندہ کی ایک بچی دن میں پیدا ہوئی ، اس کے دوسرے دن شام کے وقت ہندہ کے شوہر زید کاانتقال ہو گیا، ہندہ کو چالیس دن بعد والے طفل کے کامل طہارت کے لئے پورے کرنے ہیں، ایسی حالت میں ہندہ کے لئے عدت پوری کرنی لازم ہے یا نہیں؟۔
صورتِ مسئولہ میں ہندہ پر عدتِ وفات یعنی چار ماہ دس دن عدت پورا کرنا لازم ہے۔
لمافی "القران المجید":
﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ﴾ (البقرة، جزء آيت: 234)
وفی "الشامية":
والعدة للموت أربعة أشهر بالأهلة ولو في الفور وعشرة من الأيام. (شامي188 /5 زکریا)