جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
زندہ بکرے کو تول کر فر وخت کرنا
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ باٸع نے ایک بکرا زندہ فروخت کرنے کے لئے لایا، مشتری نے اس کی قیمت لگائی، لیکن بائع کو وہ قیمت پسند نہیں آئی، مشتری نے کہا کہ اس کو زند تول کر فروخت کر دے، بائع نے کہا کہ لے لے؛ چنانچہ مشتری نے اس زندہ بکرے کو تول کر لے لیا، تو کیا یہ صورت صحیح ہے کہ نہیں نوٹ: یہ بکرہ قربانی کے لئے لیا گیا ہے؟۔
واضح رہے اگر بکرے کو نوٹ کے عوض میں وزن کر کے خریدا ہے، تو شرعاً جائز ہے، اس میں ربوا یا سود لازم آنے کے لئے کوئی علت موجود نہیں،لہذا اس کی قربانی میں کوئی خرابی لازم نہیں آئے گی۔
لمافی "الدر مع الرد":
كما جاز بيع لحم بحيوان ولو من جنسه ؛ لأنه بيع الموزون بما ليس بموزون فيجوز كيف ما كان بشرط التعيين. ( كتاب البيوع، 414 /7 ط زکریا)