جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
عدت کے دوران تعزیت کے لیے گھر سے نکلنا
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
عورت کا عدت کے دوران اپنی بہن کی فوتگی میں شرکت کرنے کے لیے جانا جائز ہے؟۔
عدت کے دوران معتدہ عورت کے لیے(شرعی) ضرورت (مثلاً مکان منہدم ہوجائے یا مال و جان یا عزت آبرو کا خطرہ وغیرہ ) کے بغیر گھر سے نکلناجائز نہیں ہے،شرعی اعتبار سے عدت کے دوران بہن کی فوتگی میں تعزیت وغیرہ کے لیے جانا(شرعی )ضرورت میں شامل نہیں ہے،لہذا فون وغیرہ پر ہی تعزیت کرلی جائے،گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔
لمافی "الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین":
(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا تخرجان منه (إلا أن تخرج أو ينهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه.(كتاب الطلاق، باب العدۃ،فصل فی الحداد 3/536،ط:سعيد)