جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
پانی کی ٹینکی میں گنیدگرنے پر پانی کی طہارت کا حکم
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
اگر پانی کی ٹینکی میں گنید گر جائے تو اس کی وجہ سے ٹینکی ناپاک ہوتی ہے یانہیں؟۔
گنید پر اگر ظاہری کوئی نجاست لگی ہوئی نہ ہو تو محض اس کے ٹینکی میں گرنے سے ٹینکی کا پانی ناپاک نہ ہوگا ۔
لما فی "شرح الأشباہ و النظائر ":
شک فی وجود النجس ، فالأصل بقاء الطھارۃ و لذا قال محمد : حوض تملأ منه الصغار و العبید بالأیدی الدنسه و الجرار الوسخة یجوز الوضوء منه مالم یعلم به نجاسة و لذا أفتوا بطھارۃ طین الطرقات اھ (1/188)