جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
بیوی اوربھتیجی کونکاح میں جمع کرنےکاحکم
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کیا بیوی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے نکاح ہو سکتا ہے؟-
بیوی کے نکاح میں ہوتے ہوئے اس کی بھتیجی کو نکاح میں لانا درست نہیں ہے؛ کیوں کہ پھوپھی اور بھتیجی کو ایک ساتھ عقدِ نکاح میں جمع کرنا ناجائز اور حرام ہے، آں حضرت ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: عورت کو اس کی پھوپھی کے ساتھ اورعورت کو اس کی خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع نہیں کیا جاسکتا۔
لمافی "صحيح البخاري":
عن أبي هريرة رضي الله عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لايجمع بين المرأة وعمتها، ولا بين المرأة وخالتها.
وفی "صحيح مسلم":
عن أبي هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «لاتنكح العمة على بنت الأخ، ولا ابنة الأخت على الخالة.( 2/ 1028)