جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
جمعہ کی نماز قضا ہونے پر شرعی رہنمائی
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
اگرجمعہ قضا ہوجائےتوکیاکرنا چاہیے؟۔
واضح رہےاگر کسی شخص سے جمعہ کی نماز نکل جائے تو ظہر کا وقت باقی ہونے کی صورت میں اسے تنہا ظہر کی مکمل نماز (فرائض اور سنتیں) پڑھنی چاہیے، اور اگر ظہر کا وقت بھی ختم ہوچکا ہو تو اسے ظہر کی چار رکعت فرض قضا پڑھنی چاہیے۔
لمافی "ردالمحتار":
(وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة (2/ 157، ط:سعید)