جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
کھانے کے بعد پلیٹ میں کھانا چھوڑنا
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کہ کھانے کے بعد کھانا کوپلیٹ میں چھوڑنا سنت ہے، یا پلیٹ کو اچھی طرح انگلی سے صاف کرنا سنت ہے؟۔
کھانے کے بعد پلیٹ کو اچھی طرح صاف کرنے کی تاکید حدیث شریف میں آئی ہے، کہ کھانے کے بعد ادھر ادھر سے پلیٹ کو خوب اچھی طرح صاف کردیا جائے،اس عمل سے گناہ معاف ہوتے ہیں اور برتن کھانے والےکے لئے دعاء کرتا ہے، لہذا پلیٹ کو اچھی طرح صاف کرنا سنت ہے۔
لما"فی ترمذی":
عن نبيشة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من أكل في قصعةثم لحسها استغفرت له القصعة. ( باب ماجاء في اللقمة تسقط، النسخة
الهندية ٢/٢، دار السلام رقم ۱۸۰٤، سنن ابن ماجه ، باب تنقية الصحفة، النسخة الهندية
٢٤٣/٢، دار السلام رقم: ۳۲۷۱، سنن الدارمي دار المغني ۲/ ۱۲۹۰، رقم ۲۰۷۰، مسند
أحمد بن حبله /۲۹ رقم: ۲۱۰۰۱ مشكوة ۳۹۹)