جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
سپیلنی نامی جڑی بوٹی کو نظر بد کے لیے جلانا
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ"سپیلنی" نام کی جڑی بوٹی جو نظر بد دور کرنے کےلیے جلائی جاتی ہے اور دھواں کرتی ہے تو کیا یہ روایات سے ثابت ہے؟۔
واضح رہے کہ نظر بد سے حفاظت کی غرض سے مذکورہ جڑی بوٹی کو استعمال کیئے جانے کا عمل شریعت و سنت سے ثابت تو نہیں؛ البتہ لوگوں کے تجربات میں سے ہوسکتا ہے؛ اس لئے بطور علاج اسے اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛البتہ اسے سنت سمجھ کر کرنا درست نہیں ہے،نظر بد سے حفاظت اور اس کا اثر ختم کرنے کے کئی طریقے احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتے ہیں،جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں،ان پر عمل کرلیا جائے تو ان شاء اللہ! اللہ عزَّ وعلی کے حکم سے نظر بد کا اثر ختم ہوجائے گا:
1.....سورۂ فاتحہ ،آیة الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعاءپڑھیں:
" أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ."
(اسوۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم)
2.....جس کو نظرِبد لگ جائے تواس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قولِ مبارک سے دم کیا جائے:
”بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ أَذْهِبْ حرَّهَا وَبَردَهَا وَوَصْبَهَا......(إلخ•)“
ترجمہ :اللہ کے نام پر، اے اللہ تواس (نظربد)کے گرم وسرد کو اوردکھ درد کو دورکردے۔
اس کے بعد یہ کلما ت کہے :
”قُمْ بِـإِذنِ اللّٰهِ......(إلخ•)“
ترجمہ : اللہ کے حکم سے کھڑا ہو جا۔