جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
بواسیر سے نجات پانے کاوظیفہ
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کہ مجھےبدہضمی، گیس، معدے اور بواسیر کی بہت تکلیف رہتی ہے، بواسیر کا آپریشن بھی پچھلے سال کرایا، اب تک بہت علاج کر چکا ہوں،ٹیسٹ بھی صاف ہے، اور بواسیر کی گھٹلیاں بھی نہیں بقول ڈاکٹر، سمجھ نہیں آتا آخر کیا کروں، سورہ مزمل،منزل اور دیگر اذکار صبح وشام کرتا ہوں، براہ کرم کوئی دعا یا وظیفہ تجویز فرمائیں؟۔
اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اس موذی بیماری سے نجات عطا فرمائے
آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور مندرجہ ذیل آیت سات(7) مرتبہ پانی پر دم کرکے پینے کا اہتمام کریں،ان شاءاللہ، اللہ تعالیٰ مذکورہ بیماری سے عافیت فرمادیں گے۔
لمافیہ:"القرآن الکریم"
اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ ۭ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ ۭ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَيْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ ۙ يَّكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْۗءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۭ نُوْرٌ عَلٰي نُوْرٍ ۭ يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَيَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۭ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ
(سورۃ النور، آیت نمبر:35،)