جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
احرام کی حالت میں اپنی بیلٹ میں موبائل رکھنے کاحکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں!
کیا اِحرام کی حالت میں بیلٹ میں موبائل رکھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کس نیت سے؟کیوں کہ موبائل تو ایک غلط چیز ہے۔
احرام کی حالت میں بیلٹ میں موبائل رکھنا جائز ہے۔
نیز موبائل ایک ضرورت کی چیز ہے۔ اس کا غلط استعمال ناجائز اور صحیح استعمال جائز ہے؛ لہذا اسے مطلقاً غلط نہیں کہا جاسکتا۔