جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
جمعہ کے دن نفلی روزے کا حکم
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں!
کیا ہم صرف جمعہ کے دن کا نفلی روزہ رکھ سکتے ہیں؟۔
واضح رہے کہ حدیث شریف میں خاص جمعہ کے دن روزے کا معمول بنا لینے سے منع کیا گیا ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جمعہ کے دن کو خاص کرکے موجبِ فضیلت سمجھ کر روزہ رکھنا یا اس کا التزام کرنا مکروہ ہے۔ البتہ جمعہ کے ساتھ آگے پیچھے کوئی اور دن بھی ملا لیاجائے، تو درست ہے، اور مکروہ نہیں ہے، اسی طرح اگر کبھی اتفاقًا رکھ لیا اور اسے خاص فضیلت کا سبب نہ جانا تو بھی اجازت ہوگی۔
لمافی:"صحیح البخاری"
عن أبي هريرة رضي الله عنه، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: «لا يصومن أحدكم يوم الجمعة، إلا يوما قبله أو بعده(باب صوم يوم الجمعة42/3 ط دار طوق النجاة)