جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
غلاظت کھانے والا جانورکاقربانی
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
جوجانورناپاکی اور غلاظت کھاتا اس کا قربانی جاٸز ھے یا نہیں؟-
جو جانور غلاظت(ناپاکی ) کھاتا ہے اس کے باندھنے (پابند رکھنے ) سے پہلے اس کی قربانی جائز نہیں ہے؛البتہ اگر چندروزکےلئے باندھ کرچارہ وغیرہ کھلایاجائے کھلا اور آزاد پھرنے نہ دیں تا کہ گندگی اور غلاظت میں منہ نہ ڈالے تو اس کی قربانی درست ہے، اگر اونٹ ہے تو چالیس روز ، گائے بھینس بیل وغیرہ کو بیس روز اور بکرا بکری کو دس روز بند رکھ کر چارہ کھلایا جائے۔
لمافی: "الھندیه"
ولا تجوز الجلالة وهى التى تاكل العذرة ولا تاكل غيرها فان كانت الجلالة ابلا تمسك اربعين يوما حتى يطيب لحمها والبقر يمسك عشرين يوما والغنم عشرة ايام (5/298، ط: رشيديه)