جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
نومولود بچے کا بال کاٹنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
نو مولود بچے کی پیدائش کے بعد اس کے بال کاٹنے کے متعلق شرعی رہنمائی فرمائیں؟۔
نومولود بچے کے بال کاٹنا مستحب ہے،عقیقہ کے دن نومولودکےسرکےبال کاٹ دینے کے بعد بالوں کے ہم وزن چاندی یا اس وزن کے بقدر رقم صدقہ کرنامسنون ہے۔
حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ حضرت علیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسنؓ کے عقیقے میں ایک بکری ذبح کی اور فرمایا: فاطمہؓ! اس کا سر منڈواؤ اور اس کے بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کرو۔
لمافی: "المصنف لإبن شيبة"
"عن عليّ رضي الله عنه قال: عقّ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلّم عن الحسن بشاة فقال: یا فاطمة! احلقي رأسه وتصدقي بزنة شعره، فکان وزنه درهماً أو بعض درهم( 5/113)