جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
جعلی نوٹ استعمال کرنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کہ جعلی پیسوں کا نوٹ اگر کوئی کسٹمر ہمیں دے دے تو کیا اس کا استعمال کرنا جائز ہےیا نہیں؟۔
اگر کوئی کسٹمر آپ کو نقلی نوٹ دے دے تو اس نوٹ کا استعمال کرنا اور اس نوٹ کو کسی دوسرے شخص کو دینا جعل سازی، دھوکا اور فراڈ ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے،اگر آپ کو کسی نے جعلی نوٹ دے کر دھوکا دیا ہے تو اس بنا پر شرعاً آپ کے لیے کسی اور کو دھوکا دینا جائز نہیں ہو گا۔
لمافی: "حدیث"
وعن أبي أمامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب ( مسند أحمد )