جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
مرنے کے بعد روح
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کہ کیامرنےکےبعدروح واپس آتی ہے یاکہاجاتاہے؟-
واضح رہےکہ مرنےکے بعدنیکوں کی ارواح علیین میں اوربَدوں کی سجین میں جاتی ہیں،علیین نیکوں اورسجین بروں کاٹھکانہ، یہ عقیدہ رکھناکہ مرنے کےبعد مردےکی روح دنیا میں واپس آتی ہے، درست نہیں ہے-
لمافی"الحدیث":
"وقال کعب: أرواح الموٴمنین في علیین في السماء السابعة وأرواح الکفار في سجین في الأرض السابعة تحت جند إبلیس".(کتاب الروح، المسئلة الخامسة عشرة،این مستقرالأرواح ما بین الموت إلی یوم القیامة)-
البتہ مرنےکے بعد روح کا تعلق کسی نہ کسی درجے میں جسم کے ساتھ ضرور رہتا ہے،اورجب روح کا تعلق بدن کے ساتھ ہے توعذاب قبر روح اورجسم دونوں کوہوتا ہے،چنانچہ روح کے ساتھ بدن کے اجزاء بھی عذاب قبر میں شامل ہوتے ہیں۔
وفی"القرآنِ مجید":
﴿اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى ۚإِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ)ـ