جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
غائبانہ نمازجنازہ کاحکم اور اس میں شریک ہونا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کہ غائبانہ صلاۃِ جنازہ کاحنفیہ کے یہاں کیاحکم ہے؟اوراگرہورہی ہوتوحنفی مسلک آدمی شامل ہوسکتا ہے؟ـ
واضح رہےکہ نمازِجنازہ کی شرائط میں سے یہ ہےکہ میت نماز پڑھنے والےکے سامنے موجود ہے،اگرمیت وہاں موجودنہ ہوتونمازصحیح نہ ہوگی،لہذاغائبانہ نمازِجنازہ شرعاًدرست نہیں ہےحنفی مقلدکے لیےغائبانہ نمازِجنازہ میں شرکت جائزنہیں ہے۔
لمافی"فتاویٰ شامیۃ":
"فلاتصح علی غائب وصلاة النبي صلی الله علیه وسلم علی النجاشي لغویة أوخصوصیة"(باب صلوۃالجنازۃ،2/209،ط:سعید)-