جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
گالی دینے سے 40 دن کی مقبول نمازیں رد کر دی جاتی ہیں
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کہ گالی دینے سے40 دن کی مقبول عبادات رد ہو جاتی ہیں؟حدیث شریف اورقرآنِ مجید کی روشنی میں بتائیں؟-
واضح رہےکہ گالی دینا ،از روئے حدیث سببِ فسق ہے، جس سے اجتناب لازم ہے،اور حدیث شریف کے مطابق انسان کو جہنم کی آگ میں اوندھے منہ ڈالنے کا بڑا سبب زبان ہے،ایک حدیث میں ہے کہ جو دو چیزوں کی مجھے ضمانت دے دے میں اسے جنت کی ضمانت دیتاہوں،ان دو میں سے ایک زبان ہے۔البتہ سوال میں ذکر کردہ الفاظ کا حدیث سےثابت ہونا ہمارے علم میں نہیں۔
لمافی"ریاض الصالحین للنووی":
"وعنِ ابنِ مَسعودٍ قَالَ: قَالَ رسُولُ اللَّه ﷺ: سِباب المُسْلِمِ فُسوقٌ، وقِتَالُهُ كُفْرٌ متفقٌ عَلَيهِ". ( رياض الصالحين للنووي، باب تحريم سَبّ المسلم بغير حق)-
"ایضا:
"وعنْ أَبي هُرَيرةَ أنَّ رسُولَ اللَّه ﷺ قالَ: المُتَسابانِ مَا قَالا، فَعَلى البَادِي مِنْهُما حتَّى يَعْتَدِي المظلُومُ. رواه مسلم". ( رياض الصالحين للنووي، باب تحريم سَبّ المسلم بغير حق)-