جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
جنازے کو راستے میں روکنے کا حکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کہ میت کامنہ دکھانےکےلیےجنازہ راستےمیں روک سکتےہیں یانہیں؟-
واضح رہےکہ میت کوغسل دینے اورتکفین وتدفین کےانتظام کےبعد نمازِجنازہ میں تاخیر سے حدیث شریف میں منع کیا گیا ہے، نیز نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو جلد دفن کرنے کا حکم بھی حدیثِ مبارک میں وارد ہے،لہٰذامیت کامنہ دکھانے کےلیے جنازہ راستے میں روکنانمازِجنازہ یاتدفین میں تاخیر کاسبب ہونے کی وجہ سےپسندیدہ نہیں ہے۔
لمافی" الشامی":
"(قوله: و يسرع في جهازه)؛ لما رواه أبو داود «عنه صلى الله عليه وسلم لما عاد طلحة بن البراء و انصرف، قال: ما أرى طلحة إلا قد حدث فيه الموت، فإذا مات فآذنوني حتى أصلي عليه، و عجلوا به؛ فإنه لاينبغي لجيفة مسلم أن تحبس بين ظهراني أهله». و الصارف عن وجوب التعجيل الاحتياط للروح الشريفة؛ فإنه يحتمل الإغماء." (2/ 193)-