جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
نمازِ جنازہ دعا یا نماز ہے
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کہ نمازِ جنازہ احناف کے نزدیک نماز ہے یا دعا ہے؟-
واضح رہے کہ نمازِ جنازہ اصل میں میت کے لئے دعا ہے نہ کہ نماز، لیکن نمازِ جنازہ بہت سے مسائل میں وقتی نمازوں سے مشابہت رکھتی ہے، مثلاً: امام کا ہونا، باوضو ہونا، سترِعورت ہونا، درمیان میں کلام نہ کرنا وغیرہ، جب کہ محض دعا کے لیے اس طرح کی کوئی شرط نہیں، اس لئے نمازجنازہ کو نمازجنازہ کہہ دیا جاتا ہے۔
لہذا نمازجنازہ من وجہ نماز ہے اور من وجہ دعا ہے۔
لمافی"بدائع صنائع":
أنها ليست بصلاة حقيقة إنما هي دعاء واستغفار للميت، ألا ترى أنه ليس فيها الأركان التي تتركب منها الصلاة من الركوع والسجود إلا أنها تسمى صلاة لما فيها من الدعاء، واشتراط الطهارة، واستقبال القبلة فيها.....(إلخ•)(314/1،ط:دارالکتب العلمیھ)-