جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
سامنے کے دو دانت ٹوٹے ہوئے جانور کی قربانی
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کہ اگرکسی جانور کے سامنے والے دو دانت ٹوٹ گئے ہوں،توکیا اس کی قربانی جائزہے؟-
واضح رهے کہ جس جانور کے سامنے والے دو دانت ٹوٹ گئے ہوں تو اس کی قربانی جائز ہے، بشرطیکہ اس کی قربانی کی عمر پوری ہو اور وہ چارہ وغیرہ کھا سکتا ہو۔
لمافی"الفتاوى الهندية":
"و أما الهتماء وهي التي لا أسنان لها، فإن كانت ترعی و تعلف جازت و إلا فلا."5/298:)-