جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
امام سجدہ میں ہو تو مقتدی کے لیے جماعت میں شریک ہونے کا حکم
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
کیامقتدی امام کے ساتھ دوسرےسجدےمیں شریک ہوسکتاہے یانہیں؟۔
جماعت کے دوران آنے والے شخص (مسبوق)کےلیےحکم یہ ہے کہ وہ نماز کے دوران امام کو جس رکن میں پائے تکبیرِ تحریمہ کہہ کر اس کے ساتھ جماعت میں شامل ہوجائے، اگرامام سجدہ میں ہو تو مقتدی بھی اس سجدہ میں شامل ہوجائے، مقتدی کا یہ سجدہ ادا ہوجائےگا،لیکن اس کی وہ رکعت شمار نہیں ہوگی۔
لمافی:جامع الترمیزی:
" عن معاذ بن جبل قال: قال رسول الله ﷺ: ’’ إذا أتی أحدکم الصلاة والإمام علی حال فلیصنع کما یصنع الإمام.‘‘
(جامع الترمذی:باب ما یدرك الرجل الإمام:1/130،ط:رشیدیہ)
وفی:ردالمحتار:
"فلو كبر قائما فركع ولم يقف صح لأن ما أتى به القيام إلى أن يبلغ الركوع يكفيه قنية (في فرض) وملحق به كنذر وسنة فجر في الأصح (لقادر عليه) وعلى السجود، "
(کتاب الصلوۃ: فرائض الصلوۃ:/445، ط:ایچ ایم سعید)