جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
نفاس کے بعد حیض کب شمار ہوگا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
نفاس کے بعد حیض کب شمار ہوگا جب کہ خون چالیسویں دن پر بھی بند نہ ہوا ہو؟ جواب مرحمت فرمائیں۔
اگر کسی عورت کے یہاں پہلی ولادت ہے اورخون مسلسل جاری رہا تو چالیس دن نفاس کے شمار ہوں گے اس کے بعد پندرہ دن تک طہر(پاکی)شمار ہوں گے اوراس کے بعد حیض شمار ہوگا۔اور اگر پہلی ولادت نہیں، بلکہ اس سے پہلے بھی ولادت ہوچکی ہے اور چالیس دن سے زیادہ خون جاری رہا تو سابقہ عادت کے مطابق نفاس کے ایام شمار کیے جائیں گے، اس کے بعد پندرہ دن طہر (پاکی )کے ہوں گے پھر عادت کے موافق حیض شمار ہوگا۔
لمافی:الدرالمختار:
وأقل الطہر بین الحیضتین أو النفاس والحیض خمسة عشر یوماً ولیالیہا إجماعاً (کتاب الصلوة: ۱/۴۷۷، ط: زکریا دیوبند)