جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
اولاد کا اپنے والد سے زندگی میں حصہ مانگنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
اگر کوئی شخص اپنے والد سےوالدکی ملکیت میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اسکی شرعی حیثیت کیاہے؟-
والد کی زندگی میں اسکی جائیدادمیں بیٹے کاشرعاً کوئی حصہ نہیں،لہذا بیٹے کا اپنے والد کی زندگی میں اسکی جائیداد میں حصہ داری کامطالبہ کرنا شرعاًجائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے،البتہ والد اپنی زندگی میں بیٹے کو کچھ دیکر اس پر اسکو مالک وقابض بھی بنادے تو اس سے بیٹا اس چیز کا مالک بن جائے گا ،مگر یہ وراثتی حصہ نہیں بلکہ یہ ہبہ اور گفٹ کہلائےگا۔
لمافی البحر الرائق: و اما بیان الوقت الذی یجری فیہ الارث ،فنقول ھذا فصل اختلف المشائخ فیہ قال مشائخ العراق الارث یثبت فی اٰخر جزء من اجزاء حیاۃ المورث و قال مشائخ بلخ الارث یثبت بعد موت المورث،اھ
(کتاب الفراٸض:8/48،ط:رشیدیہ)