جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
حالت حمل میں ہمبستری کاحکم
میرا سوال یہ ہے کہ عورت حاملہ ہوجائے تو شوہر بیوی کے ساتھ کب تک ہمبستری کرسکتا ہے یعنی بچہ پیدا ہونے تک یا کوئی مدت مقرر ہے؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ عورت حاملہ ہو اور رات کو شوہر ہمبستری کرے اور اسی رات ان کے ہاں بچہ پیدا ہوجائے اور عورت کو غسل کا وقت نہ ملے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حالت حمل میں کسی بھی وقت بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے، البتہ اگر کوئی دیندار وماہر طبیب یا ڈاکٹر کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے.
دوسری صورت میں جب بچے کی ولادت ہوگئی تو عورت کے نفاس کے ایام شروع ہوجاتے ہیں، اورنفاس کے ایام ختم ہونے کے بعد ہی عورت جب غسل کرے گی توپاک ہوگی۔