جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹاؤن چمن
قرض کے بوجھ سے خلاصی کے لیے وظیفہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں !
مجھے کوئی دعاء یا وظیفہ بتادیں کہ میرے اوپر قرض ہے, اللّہ کی فضل وکرم سے اداء ہو جاۓ؟۔
قرض کی ادائیگی کے لیے ان چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے :
(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔
(2) نمازو روزے کی پابندی کریں۔
(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔
(4) سود سے دور رہیں۔
(5)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔
(6) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :'' اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ''.
(7) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:''اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ.''
(۷) دورد شریف صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔ اور اسی طرح سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: “اَللهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه ...الخ“ (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: 19) آخر تک اسی (80)مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں، اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔